12 جولائی 2016 - 10:47
کشمیری قوم کی بے دریغ نسلکشی روکنے کے لئے عالمی برادری کی مداخلت ناگزیر

آغا صاحب نے کہا کہ کشمیری قوم کو اپنی تحریک سے انتہائی عقیدت اور وابستگی ہے یہی وجہ ہے کہ کسی بھی حریت پسند کی شہادت پر لوگوں کا سہلاب سڑکوں پر امنڈ آتا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/کشمیری حریت پسند قوم کی بے دریغ نسلکشی کو روکنے کے لئے عالمی برادری کی مداخلت کو نا گزیر قرار دیتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور حریت کانفرنس کے سرکردہ رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ اگر کشمیریوں کے جذبہ حریت اور مزاحمت کو ختم کرنے کے لئے بھارتی فورسز کی بے لگامی کا یہی حال رہا تو وہ دن دور نہیں جب ریاست جموں و کشمیر اپنے مسلم اکثریتی کردار سے محروم ہوجائے گی اور بھارت کے عزائیم کی راہ میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ دور ہوجائے گی بُرہان وانی اور انکے ساتھیوں کی شہادت کے بعد کشمیر میں پیدا شدہ صورت حال کو بھارتی تسلط سے نجات کے لئے اہل کشمیر کی دلی تڑپ کا شاندار مظاہرہ قرار دیتے ہوئے آغا صاحب نے کہا کہ حریت پسندعساکر نے اپنے مقدس لہو سے جو عناوین رقم کئے ہے وہ منزل مقصود تک ہماری رہنمائی کرتے رہیں گے آغا صاحب نے کہا کہ کشمیری قوم کو اپنی تحریک سے انتہائی عقیدت اور وابستگی ہے یہی وجہ ہے کہ کسی بھی حریت پسند کی شہادت پر لوگوں کا سہلاب سڑکوں پر امنڈ آتا ہے برہان وانی کی شہادت کے بعد ایک بار پھر کشمیر اُبل پڑا اور قوم نے ایک بار پھر تحریک سے تجدید وفا کا بھر پور مظاہرہ کیا جس سے بھارت اور اسکی گما شتہ ریاستی انتظامیہ بوکھلاہٹ کی شکار ہوئی فورسز کونہتے مظاہرین کے قتل عام کی کھلی چھوٹ دے دی گئے اور صرف دو دنوں میں 30سے زیادہ مظاہرین کی شہادتیں اور سینکڑوں کے زخمی ہونے کے سانہات کوئی معمولی معاملہ نہیں آغا صاحب نے ان تمام شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور انکے لواحقین سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد شفایابی کے لئے دعا کی دریں اثنا انجمن شرعی شیعیان کے ترجمان نے ریاستی انتظامیہ کی طرف سے آغا حسن اور دیگر مزاحمتی قائدین کی خانہ نظر بندیوں اور گرفتاریوں کی پر زور مزمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے جاری قتل عام اور فور سز کی بربریت کے خلاف عوامی ردعمل کو روکنے کے لئے ریاستی سرکار کشمیری قوم اور مزاہمتی قیادت کے رابطوں کو منقطع کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے ترجمان نے کہا کہ 9اور10جولائی کا قتل عام تاریخ کشمیر میں ایک اور خونی باب کا اضافہ ہے اس قتل عام سے مسلہ کشمیرکے نام پر ووٹ مانگنے والوں اور بھارتی فورسز کے مظالم کے شکار کشمیریوں پر مگرمچھ کے آنسوں بہا نے والوں کا حقیقی چہرہ اب کھل کر سامنے آیا ہے ترجمان نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں شہدا کے لواحقین سے تعزیت پرسی اور اظہار ہمدردی سے حریت پسند قیادت کو روکنا انسانی اقدار کے سرار سر منافی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲